ٹیسلا کے سی ای او اور ایکس کے مالکایلون مسک نے ایپل اور اوپن اے آئی کے درمیان شراکت داری پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہائبر سیکیورٹی سے متعلق مسئلہ ہے، جسے قبول نہیں کیا جاسکتا۔
ٹیسلا کے سی ای او اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے ایپل اور چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کے درمیان شراکت داری کے بعد بڑا اعلان کیا ہے۔
ایلون مسک نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل سے پوسٹ کیا اور ان کی شراکت پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ یہی نہیں مسک نے یہاں تک کہہ دیا کہ وہ اپنی کمپنی میں کام کرنے والے لوگوں کے ایپل ڈیوائسز پر پابندی لگا دیں گے۔
اپنی ایک اور پوسٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ میری کمپنی کا دورہ کرنے والوں کو اپنی ایپل ڈیوائسز بھی دروازے پر چھوڑنی ہوں گی۔ ان آلات کو دروازے پر چیک کیا جائے گا اور دفتر کے باہر ہی رکھا جائے گا۔
ایپل کے بارے میں مسک نے کہا کہ ایپل اتنا اسمارٹ نہیں کہ وہ اپنا اے آئی چیٹ بوٹ بنا سکے۔ اس لئے وہ اوپن اے آئی کے ساتھ اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ صارفین کی سیکیورٹی اور پرائیویسی کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی مسک کا کہنا ہے کہ خود ایپل کو بھی نہیں معلوم کہ ایک بار اوپن اے آئی کو صارف کے ڈیٹا کا کنٹرول مل جائے گا تو کیا ہوگا۔