اہم ترین

مناسک حج کا آغاز، منیٰ کی عارضی خیمہ بستی سے لبیک کی صدائیں

مناسک حج 1445 ہجری بمطابق 2024 کا آغاز ہو چکا ہے۔ وادی منیٰ کی عارضی بستی ’لبیک‘ کی صداؤں سے گونج رہی ہے۔ عازمین آج سارا دن منیٰ میں قیام کریں گے۔

مسجد الحرام کے شمال میں 7 کلو میٹر کی مسافت منیٰ میں سال میں صرف5 دنوں کے لیے خیمہ بستی بسائی جاتی ہے۔ یہیں سے مناسک حج کا آغاز ہوتا ہے۔

20 لاکھ سے زائد لاکھوں عازمین حج آج 8 ذوالحجہ کو وادی منی کی خیمہ بستی میں قیام کریں گے ۔

عازمین آج رات منیٰ میں قیام کے بعد حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات روانہ ہو جائیں گے۔

وادی منی میں عازمین حج کو ان کے خیموں تک لے جانے کے لیے متعلقہ محکموں کے اہلکار رہنمائی فراہم کررہے ہیں۔

شدید گرمی کے پیش نظر عازمین حج کی سہولت کے لئے واٹر شاورنگ سسٹم کو بھی فعال کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جانے سے گرمی میں قدرے کمی ہوجاتی ہے۔

پاکستان