کوہ قراقرم کے سات ہزار 27 میٹر میٹر بلند سپینٹک پہاڑ کو سر کرنے کی کوشش کے دوران دو جاپانی کوہ پیما لاپتہ ہوگئے ہیں۔
پاکستان میں کوہ پیمائی مہمات کا انتظام کرنے والے ادارے الپائن کلب کے مطابق ریوسیکی ہیراوکا اور اتسوشی تاگوچی نامی دو جاپانی کوہ پیماؤں کو آخری بار 10 جون کو پانچ ہزار میٹر سے زیادہ بلندی پر دیکھا گیا تھا۔
جاپانی کوہ پیماؤں کی دوسری ٹیم نے پروگرام کے مطابق پانچ ہزار 650 میٹر کی بلندی پر واقع کیمپ ٹو پہنچی تو انہیں وہاں ہیراوکا اور تاگوچی نہیں ملے ، جس پر پہاڑ کے دام پر خطرے کی اطلاع پہنچائی تھی۔
ایڈونچر ٹورز پاکستان (اے ٹی پی) کے سی ای او نیک نام کریم کا کہنا ہے کہ دونوں کو گذشتہ روز ایک فوجی ہیلی کاپٹر میں جاری سرچ آپریشن کے دوران دیکھا گیا، لیکن خراب روشنی کی وجہ سے آپریشن روکنا پڑگیا ۔ لیکن وہ ان کی طبعی حالت کا تعین نہیں کر سکے۔
اے ایف پی کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے شگر کے ڈپٹی کمشنر ولی اللہ نے کہا ہے کہ’لاپتہ جاپانی کوہ پیماؤں تک پہنچنے کے لیے ٹیمیں روانہ ہو چکی ہیں۔