امریکا اور آئر لینڈ کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا ہے جس کے بعد اب قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اگلے راؤنڈ سے باہر ہوگئی ہے۔
فلوریڈا کے سینٹرل برورڈ ریجنل پارک اسٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ میں امریکا اور آئر لینڈ کے درمیان اہم ترین میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہونا تھا۔ فیلڈ امپائرز نے تین مرتبہ آؤٹ فیلڈ کا معائنہ کرنے کے بعد میچ کی منسوخی کا اعلان کیا جس کے بعد امریکا اور آئرلینڈ کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی امریکا نے پانچ پوائنٹس کے ساتھ سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جب کہ پاکستان اور آئر لینڈ ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے امریکا اور بھارت کے ہاتھوں شکست کھائی جب کہ صرف ایک میچ جیتا۔ پاکستان کا آخری گروپ میچ اتوار کو آئرل؛ینڈ کے خلاف ہونا ہے لیکن اب اس میچ میں ہار یا جیت سے پاکستان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
پاکستان کے میگا ایونٹ سے باہر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر میمز کی بہار آگئی ہے۔ کسی نے کہا کہ مبارک ہو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا ، اب قومی کھلاڑی عید کی خوشیاں گھر پر منائیں گے۔
قومی کرکٹر احمد شہزاد نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2024 سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے باہر ہونے کا ذمہ دار بابر اعظم اور محمد رضوان کو قرار دے دیا۔انہوں نے کہا قومی ٹیم مین شامل 6 سے 8 کھلاڑیوں کے احتساب کا وقت آگیا ہے۔ ان میں کپتان بابر اعثظم بھی شامل ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی قومی ٹیم کے سپر ایٹ مرحلے سے باہر ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کا المیہ، اعلیٰ حکام ٹیم کی کارکردگی کا کریڈٹ تو لیتے ہے مگر ذمہ داری نہیں لیتے۔