حج کے رکن اعظم کی ادائیگی کے لئے 20 لاکھ سے زائد عازمین میدان عرفان میں موجود ہیں۔
دنیا بھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آنے والے عازمین کے قافلے بسوں اور مشاعر ٹرین سروس کے ذریعے علی الاصبح سے ہی منیٰ سے میدان عرفات پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔
حج کے رکن اعظم کی ادائیگی کے لیے لاکھوں عازمین میدان عرفات میں ظہر اور عصر کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کرتے اور خطبہ حج سنتے ہیں۔
حجاج سارا دن میدان عرفات میں عبادت الٰہی اور دعائیں کرتے گزارتے ہیں۔ سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی وادی مزدلفہ کی جانب روانہ ہو جاتے ہیں جہاں پہنچ کر مغرب اور عشاء کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کرتے ہیں اور رمی کے لیے کنکریاں اکھٹی کرتے ہیں ۔