اہم ترین

پوری بیٹنگ لائن پھر ناکام: آئر لینڈ کے خلاف بابر اور شاہین نے کامیابی دلائی

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے آخری گروپ میچ میں آئر لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی میگا ایونت میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا۔

فلوریڈا کے لارڈہل میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، تو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئر لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 106 رنز بنائے۔

پاکستان نے مقررہ ہدف 19 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے میگا ایونٹ میں اپنی دوسری اور آخری فتح سمیٹی۔

آئرلینڈ کی بیٹنگ

پاکستانی بولرز کے سامنے آئرلینڈ کے کھلاڑی بے بس نظر آئے ۔ پہلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے دو اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا۔ رہی سہی کسر محمد عامر اور عماد وسیم نے پوری کردی۔

پاکسان بولرز میں شاہین شاہ آفریدی نے 22 اور عماد وسیم نے 8 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں، محمد عامر نے 11 رنز کے عوض دون جب کہ حارث رؤف نے 17 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤت کیا۔

آئرلینڈ کی جانب سے گریتھ ڈیلانے 31، جوش لِٹل 22، مارک ایڈائر 15 اور جارج ڈاک ریل 11 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستانی بیٹنگ لائن ناکام

107 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار نظر آئی اور اس کے 10 اوورز میں 62 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔ لیکن بابر اعظم کریز کے ایک جانب موجود رہے۔

پاکستان کی طرف سے کپتان بابر اعظم نے 34 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 32 رنز جب کہ شاہین شاہ آفریدی 5 گیندوں پر 13 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

محمد رضوان ، صائم ایوب اور عباس آفریدی نے 17 ، 17 رنز کی اننگز کھیلی۔ فخر زمان 5، عثمان خان 2، عماد وسیم 4 جب کہ شاداب خان کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

اس میچ کے نتیجے سے دونوں ٹیموں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ گروپ اے سے انڈیا اور امریکہ سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

پاکستان