اہم ترین

ایک چھٹانک خشک میوے روزانہ کھائیں اور وزن گھٹائیں

صحٹ سے متعلق بین الاقوامی جریدے نیوٹریشن ریسرچ ریویوز میں شائع تحقیق کے مطابق روز ڈیڑھ سے 3 اونس (ایک سے ڈیڑھ چھٹانک) اونس بادام، مونگ پھلی، پستہ یا اخروٹ کھانے والے افراد عام لوگوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے وزن میں کمی لاسکتے ہیں۔

تحقیق کے دوران محققین نے موٹاپے کا شکار ان 676 افراد کے روزمرہ کھانے پینے کی عادتوں اور میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لیا جو وزن کم کررہے تھے۔

یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا میں صحت اور انسانی کارکردگی سے متعلق شعبے سے منسلک سینئر محقق ایلیسن کوٹس کا کہنا ہے کہ لوگ اکثر وزن کم کرنے کی کوشش کرتے وقت گری دار میوے کھانے سے پرہیز کرتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ گری دار میوے میں موجود توانائی اور چکنائی وزن میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ گری دار میوے کو غذا میں شامل کرنے والے لوگوں کا وزن کسی عام انسان کے مقابلے میں 3 سے 16 پاؤنڈز زیادہ کم ہوتا ہے۔

اپنے بیان میں ایلیسن کوٹس نے مزید کہا کہ گری دار میوے صحت مند غیر سیر شدہ چکنائی، پلانٹ پروٹین اور غذائی ریشے سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ سب اضافی کیلوری کی کھپت کو کم کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں،گری دار میوے کا تعلق دل اور آنتوں کی صحت سے ہے۔

یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کے ساتھ منسلک ریسرچ فیلو اور تحقیق کی شریک مصنفہ شرایا کارٹر کا کہنا ہے کہ گری دار میوے بہت سے لوگوں کی غذا کا ایک اہم حصہ ہیں کیونکہ ان جیسا منفرد ذائقہ اور غذائیت کسی دوسری چیز میں نہیں۔۔

پاکستان