اہم ترین

بہت ہوگئی مضبوط عورت مجھے لو اسٹوری کرنی ہے: کبریٰ خان

معروف اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ میں اپنے کرداروں سے سیکھتی ہوں۔ جب تک کوئی کہانی ان کے دل کو نہ چھوئے وہ کام نہیں کرتیں۔

جرمن ویب سائیٹ ڈی ڈبلیو کو دیئے گئے انٹرویو میں کبریٰ خان نے کہا کہ انہیں جبکسی کردار کی پیشکش ہوتی ہے تو وہ پہلے اس کہانی کو پڑھتی ہیں۔ ۔ اپنے کردار کو سمجھتی ہیں۔ زندگی ہمیشہ سیکھنے میں ہی گزر جاتی ہے اس لئے یہ اہم ہے کہ آپ اپنی بہتری کے لئے کیا کرتی ہیں اسی لئے وہ اسکرین پر بہت کم ہی نظر آتی ہیں۔

کبریٰ خان نے کہا کہ وہ مار دھاڑ سے بھرپور کردار ادا کرنی چاہتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ چاہتتی ہیں کہ ایسے مسائل پر کام کریں جو دنیا کی نظروں سے اوجھل ہو۔ جیسے گبھراہت، بے چینی اور آٹزم وغیرہ۔ ایسے بہت سے لوگ ہیں جنہیں ان کے بارے میں پتہ ہی نہیں۔ اس لئے مسائل پر بات کرنی ضروری ہے۔ کیونکہ ہر چیز پاگل پن نہیں ہوتی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا کوئی کردار نہیں ملتا۔ مجھے ہمیشہ مضبوط عورت کا کردار ملتا ہے۔ بہت ہوگئی مضبوط عورت مجھے اب لو اسٹوری کرنی ہے۔

کبریٰ خان نے کہا کہ ہر ایک کو اپنی رائے قائم کرنے کا حق ہے لیکن یہ ضروری نہیں کہ ہماری یا آپ کی رائے صحیح بھی ہو۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ اسے خود پر کتنا حاوی کرتے ہیں۔ تعری یا تنقید کو خود پر سوار کرنا ٹھیک نہیں۔ ہم بھی انسان ہیں اگر ہمیں کوئی برا بھلا کہتا ہے تو اس سے ہم پریشان بھی ہوتے ہیں۔

پاکستان