اہم ترین

سوناکشی سنہا ظہیر اقبال کی ہوگئیں

بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی محبت نے بالآخر اپنی منزل پا لی۔ دونوں نے ممبئی میں اپنے گھر میں خاندان کے افراد اور کچھ انتہائی قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت ہوئی تھی۔ دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوناکشی سنہا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا، آج ہی کے دن سات سال پہلے (23 جون 2017) کو ہم نے ایک دوسرے کی آنکھوں میں ایک دوسرے کے لیے پیار دیکھا اور اسے ہمیشہ کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اس محبت نے ان تمام چیلنجوں اور کامیابیوں میں ہماری رہنمائی کی ہے اور ہمیں آج اس لمحے تک پہنچایا ہے۔ جہاں آج اپنے خاندانوں کی خوشی اور خدا کی مہربانی سے میاں بیوی بن چکے ہیں۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی پوسٹ کو کچھ گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں نے پسند کیا ہے۔ تاہم انہوں نے اپنا کمنٹ سیکشن بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے بالی ووڈ ستارے اور ان کے مداح کمنٹس کے ذریعے انہیں مبارکباد نہیں دے پا رہے ہیں۔ سوشل میدیا پر نامناسب تبصروں سے سے بچنے کے لیے دونوں نے کمنٹ سیکشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شادی کے بعد سوناکشی اور ظہیر ممبئی کے انتہائی مہنگے ہوٹل میں اپنے دوستوں کو پر تکلف استقبالیہ بھی دیا ہے۔

شادی کے استقبالیے میں دونوں کے خاندان کے علاوہ سلمان خان، انیل کپور، سنجے لیلا بھنسالی سمیت کئی فلمی ستاروں نے شرکت کی۔

پاکستان