معروف ترین بھارتی ویب سیریز مرزا پور میں اپنی اداکاری سے سب کو گرویدہ بنانے والے کردار گڈو بھیا (علی فضل) جلد اداکاری سے بریک لینے جا رہے ہیں۔
ان دنوں مقبول ویب سیریز ‘مرزا پور 3’ کا کافی چرچا ہے۔ جس کا تیسرا سیزن 5 جولائی کو اوٹی ٹی پلیٹ فارم کی زینے بننے جارہا ہے۔
مرزا پور کے تینوں سیزن میں گڈو پنڈت کا کردار ادا کرنے والے علی فضل کے سب ہی مداح ہیں۔ لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اب اداکار نے خود کو اداکاری سے دور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بھارتی نیوز ویہب سائیٹ ہندوستان ٹائمز کے مطابق علی فضل 30 جون کے بعد اداکاری سے بریک لینے جا رہے ہیں۔ اس کی وجہ ان کی ذاتی زندگی ہے۔
کہا جارہا ہے کہ علی فضل حقیقی زندگی میں بہت جلد باپ بننے والے ہیں۔ اداکار کی اہلیہ اور اداکارہ ریچا چڈا جلد ہی اپنے پہلے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔ اس وجہ سے علی فضل اپنی اہلیہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے وہ لمبی چھٹیوں پر جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ تاکہ بچے کی پیدائش کے بعد وہ ان دونوں کے ساتھ وقت گزار سکے۔
اداکار ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘میٹرو…ان ڈینو’ اور سنی دیول کی ‘لاہور 1947’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ جسے وہ بریک پر جانے سے پہلے مکمل کرنا چاہتے ہیں۔
علی فضل نے 4 اکتوبر 2022 کو ریچا چڈھا سے شادی کی تھی۔ اس سے قبل وہ کئی برس تک تعلق میں تھے۔