دنیا کی صف اول کی ٹیک کمپنی گوگل ایسے اے آئی چیٹ بوٹس تیار کر رہا ہے، جن کی آواز مشہور شخصیات پر مبنی ہو سکتی ہے۔
گزشتہ دو برسوں کے دوران اے آئی چیٹ بوٹس نے سب کو اپنے سحر میں مبتلا کررکھا ہے۔ ٹیک کمپنیاں ایسے ایسے ٹول پر مبنی اے آئی چیٹ بوٹس جاری کررہی ہیں جن کی توقع بھی نہیں کی جاسکتی۔
امریکی میڈیا کے مطابق گوگل مبینہ طور پر اپنی لیبز ٹیم کے ذریعے ایسے چیٹ بوٹس تیار کر رہی ہے، جو مشہور شخصیات پر مبنی ہو سکتی ہے۔ گوگل ایسے آپشنز کو بھی تلاش کر رہا ہے جس میں صارفین اپنی پسند کے مطابق انہیں اپنی مرضی کے مطابق بنا سکتے ہیں۔
اس کے لئے گوگل لیبز اپنے جیمنی ماڈل کو حسب ضرورت چیٹ بوٹس بنانے اور ٹولز تیار کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ چیٹ بوٹس دنیا کی مشہور شخصیات کے انداز کی ہو بہو نقل کر سکتے ہیں یا صارفین انہیں خود اپنی مرضی کے مطابق بنا سکتے ہیں۔
گوگل لیبز میں صارفین کے لیے ایسی سہولت بھی تیار کی جا رہی ہے جس کے بعد لوگ اپنی پسند کے مطابق چیٹ بوٹ بنا سکیں گے۔
گوگل ڈوڈلز کے ریان جرمک اور ان کی 10 افراد کی ٹیم اس پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ گوگل ان چیٹ بوٹس کو یوٹیوب پر میٹا کے پلیٹ فارمز کی طرح ضم کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہے تاہم ابھی حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ ایک توقع یہ بھی ہے کہ کمپنی ان چیٹ بوٹس کو براہ راست مربوط نہیں کرے گی بلکہ انہیں پروگریسو ویب ایپ (پی ڈبلیو اے ) کے ذریعے موبائل فرینڈلی انٹرفیس میں لائے گی۔
فی الحال گوگل کا اے آئی چیٹ بوٹ جیمنی ایڈوانسڈ صارفین کو کسی بھی موضوع پر اپنی پسند کی زبان میں معلومات حاصل کر سکتا ہے۔