اہم ترین

بشریٰ انصاری نے 60 سال کی عمر میں دوسری شادی کیوں کی؟

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے ایک انٹرویو میں 60 برس کی عمر مٰں دوسری شادی کی وجہ بتادی۔

بشریٰ انصاری نے 1978 میں اقبال انصاری سے شادی کی تھی۔ 30 برس کی طویل رفاقت کے بعد دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔

لیجنڈ اداکارہ نے گزشتہ برس خود سے کئی برس چھوٹے اداکار اور ہدایات کار اقبال حسین سے شادی کی تھی لیکن رواں برس اپریل میں انہوں نے اپنی شادی کی باقاعدہ تصدیق کی تھی۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی شو میں بشریٰ انصاری اپنی چھوٹی بہن اسماء انصاری کے ہمراہ آئیں اور اس دوران انہوں نے کئی ذاتی نوعیت کی باتیں بتائیں۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ 60 سال کی عمر میں دوسری شادی کا کوئی نہیں سوچتا، وہ اپنی زندگی میں آزاد اور خوش تھیں۔ دوسری شادی سے قبل 10 سال تک اکیلی رہی ۔ پھر بس اللّٰہ نے چاہا اور دوسری شادی ہو گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری شادی کے فیصلے تک پہنچنے میں انہیں ڈیڑھ سال کا وقت لگا، بڑے بھائی ، والدہ، دوست اور ساتھی فنکار تک اقبال حسین سے شادی کرنے کا مشورہ دے چکے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی بھانجی اور اسماؑ انصاری کی بیٹی زارا نور عباس کی شادی پر میں نے دوسری شادی کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان