اہم ترین

نئے کرکٹرز کی تلاش: ملک بھر میں بیک وقت 101 کیمپس لگانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے کرکٹرز کی تلاش کے لئے ملک بھر میں بیک وقت 101 کیمپس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔۔

ملک بھر میں 45 روزہ کیمپس 12 جولائی سے ایک ساتھ شروع ہونگے ، ملک بھر سے 2500 کے قریب بہترین کھلاڑیوں کو کیمپس میں طلب کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی عبداللہ خرم نیازی کیمپوں کی مانیٹرنگ کریں گے۔ اس مٰں کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور ڈیٹا ریکارڈ کیا جائے گا۔

پی سی بی کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں کو اسکلز ٹریننگ اور فزیکل ٹریننگ دی جائے گی ۔ اس دوران کھلاڑیوں کو اسٹرینتھ ٹریننگ سمیت پاور ہٹنگ کی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

کراچی : کیمپس کے اختتام پر کھلاڑیوں کی ویڈیوز و ڈیٹا قومی سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کو بھی بھیجا جائے گا۔

پاکستان