قومی کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کہتے ہیں کہ جو ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا کھیلے گا اس کو ٹیم میں شامل کریں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران جیسن گلیسپی نے کہا کہ انہوں نے پی سی بی کی پیشککش قبول کرنے سے پہلے پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرنے والے سابق کوچز سے مشورہ کیا تھا۔ سب ہی نے بہت اچھی رائے دی۔
جیسن گلیسپی نے کہا میں نے دس سال جو ٹیسٹ کرکٹ کھیلی اس پر فخر ہے۔ میں مثبت کرکٹ کو ترجیح دیتا ہوں، میری ساری توجہ ٹیسٹ ٹیم کو بڑی ٹیموں کے خلاف جیت دلوانے پر ہوگی۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ میری ساری توجہ ٹیسٹ ٹیم کو بڑی ٹیموں کے خلاف جیت دلوانے پر ہوگی۔ اس کے لیے ہمیں بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو فیلڈنگ بہتر کرنے کی ضرورت ہے، میری کوشش ہوگی فیلڈنگ کے حوالے سے ان پر کام کروں۔
جیسن گلیسپی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں اسپنرز کون ہونگے یہ کام سلیکشن کا ہے۔ کھلاڑیوں کی سلیکشن کے وقت مخالف ٹیم اور کنڈیشنز کو مدنظر رکھیں گے، جو لڑکا ڈومیسٹ کرکٹ میں اچھا کھیلے گا اس کو ٹیم میں شامل کریں گے۔
کھلاڑیوں کی فٹنس پر جیسن گلیسپی نے کہا کہ گر آپ انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں تو آپ کو فٹ اور تیار ہونا چاہیے، فٹ ہونا کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے۔