اہم ترین

سام سنگ کمپنی کے ہزاروں ملازم غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال پر چلے گئے

دنیا کی صف اول کی الیکٹرانک کمپنی سام سنگ کے ملازمین نے مطالبات تسلیم نہ کئے جانے پر غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کردی ہے۔

جنوبی کوریا میںس امن سنگ کے ملازمین کی یونین نے مہنگائی کے تناظر میں تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے لئے 8 جولائی سے 3 روزہ ہڑتال کی تھی۔

ملازمین کی یونین این ایس ای یو نمے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پم نے ملک میں مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 3.5 فیصد اضافے اور یونین کے قیام کے دن کی تعطیل کا مطالبہ کیا تھا

ہڑتال کے باوجود کمپنی نے ملازمین کی یونین سے مطالبات کے تسلیم کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی جس پر یونین نے غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

یونین کے نائب صدر لی ہیون کک لی کے مطابق کمپنی کی انتظامیہ نے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں تین فیصد اضافے کی پیشکش کی تھی، لیکن یونین اپنے مطالبات کو مہنگائی کی مناسبت سے بالکل جائز سمجھتی ہے۔

جنوبی کوریا میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد سام سنگ کمپنی میں مختلف شعبہ جات سے منسلک ہیں۔ جن میں سے 30 ہزار ہڑتال کرنے والی مزدور یونین این ایس ای یو کے ارکان ہیں۔ ہڑتال میں 5 ہزار افراد شریک ہیں جب کہ دیگر تزبزب کا شکار ہیں۔

سیم سنگ کمپنی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ ہڑتال کمپنی کے پیداواری عمل میں رکاوٹ نہیں ۔ اس کے باوجود کمپنی یونین کے ساتھ نیک نیتی کے ساتھ گفت و شنید کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستان