اہم ترین

رزاق اور وہاب کی چُھٹی: پی سی بی کا بیان بھی آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی سے عبدالرزاق اور وہاب ریاض کو نکالنے کی تصدیق کردی ہے۔

گزشتہ دو روز سے عبدالرزاق اور وہاب ریاض کو سلیکشن کمیٹی سے برطرف کئے جانے کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم پی سی بی نے اب اس کی تصدیق کی ہے۔

اپنے جاری بیان میں پی سی بی نے کہا ہے کہ عبدالرزاق اور وہاب ریاض کو مطلع کردیا گیا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی میں اب ان کی خدمات کی ضرورت نہیں

عبدالرزاق مردوں اور خواتین کی سلیکشن کمیٹی کے رکن تھے جبکہ وہاب مردوں کی سلیکشن کمیٹی کے رکن تھے۔

پی سی بی مناسب وقت پر سلیکشن کمیٹی کی تشکیل کے بارے میں مزید اپ ڈیٹس فراہم کرے گا۔

سلیکشن کمیٹی میں شامل محمد یوسف اور اسد شفیق بدستور سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں۔

پاکستان