عراق میں داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی پہلی بیوی کو دہشت گردانہ اقدام کا مرتکب قرار دیتے ہوئے موت کی سزا سنائی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ کرخ (مغربی بغداد) کی عدالت نے ابو بکر البغدادی کی اہلیہ کو داعش کے ساتھ کام کرنے اور یزیدی خواتین کو اپنے گھر میں نظر بند کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی ہے۔
عداتلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسما محمد یزیدی خواتین کو ضلع سنجار میں اپنی رہائش گاہ میں حراست میں رکھا، جنہیں بعد میں داعش کے جنگجوؤں نے اغوا کر لیا۔
2019 میں عالمی اتحاد کے ہاتھوں داعش کی شکست کے بعد ابو بگر البغدادی اپنے اہل خانہ کے ساتھ روپوش ہوگئے تھے۔
ایک کارروائی کے دوران ابوبکر البغدادی نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا تھا ۔ جس کے نتیجے میں وہ اہنے دو بیٹوں کے ساتھ ہلاک ہوگیا تھا۔ اسی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں اس کی دو بیویاں بھی ہلاک ہوگئی تھیں۔
اسما محمد کئی ماہ جعلی شناخت اختیار کرکے ترکیہ میں مقیم رہیں اور وہیں سے انہیں 2018 مٰں حراست میں لیا گیا تھا۔