اہم ترین

میٹا اے آئی،چیٹ جی پی ٹی حساب میں کچے، آسان سوال کے بھی غلط جواب

ویسے تو ریاضی کے گورکھ دھندوں میں اچھے اچھوں کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں،، لیکن صورت حال یہ ہے کہ میٹا اے آئی اور چیٹ جی پی ٹی جیسے بھی چیٹ ماڈلز بھی حساب میں کچے ہیں۔

مصنوعی ذہانت کے پاس ہمارے تمام سوالات کے جوابات ہیں۔ AI آپ کو مشکل ترین سوالات کے جوابات بھی ایک لمحے میں پیش کر سکتا ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا اے آئی کے پاس ہمارے تمام سوالوں کے جواب ہیں؟ اور ہمارے پوچھے گئے سوالوں کے جواب ٹھیک بھی ہیں؟۔

بین الاقوامی ماہرین کی جانب سے پرکھنے پر اب تک جو نتائج سامنے آئے ہیں ان کے مطابق تو ایسا لگتا ہے جیسے لارج لینگویج ماڈل یعنی اے آئی چیٹ بوٹس 100 فیصد درست جواب نہیں دیتے۔

اس کی ایک مثال حال ہی میں میٹا اے آئی چیٹ بوٹ کے ساتھ دیکھی گئی۔ گیجٹس ناؤ کی ایک رپورٹ کے مطابق میٹا اے آئی چیٹ بوٹ ریاضی کے ایک سادہ سوال کا صحیح جواب نہیں دے سکا۔ ایک صارف نے میٹا اے آئی سے ریاضی کا ایک بہت ہی آسان سوال پوچھا لیکن میٹا اے آئی نے غلط جواب دیا۔

رپورٹ کے مطابق، میٹا اے آئی سے پوچھا گیا کہ 9.9 اور 9.11 کے درمیان کون سا بڑا ہے۔ تو اس کا جواب دیتے ہوئے میٹا اے آئی نے کہا کہ 9.11 ، 9.9 سے بڑا ہے۔ واٹس ایپ پر اس چیٹ کا اسکرین شاٹ اب وائرل ہو رہا ہے۔

اس سوال کا جواب دینے کے بعد، صارف نے میٹا اے آئی سے ایک اور سوال کیا کہ “9.11 9.9، سے بڑا کیوں ہے؟” چیٹ بوٹ نے جواب دیا کہ 9.9 ، 0.2 کے مارجن سے 9.11 سے چھوٹا ہے۔ AI کے جواب میں صارف نے لکھا، “لیکن 9.9 تو 9.90 ہے، تو کیا یہ 9.11 سے بڑا نہیں”۔

اس کے بعد اے آئی نے غلطی کا احساس کیا اور لکھا، “آپ بالکل درست ہیں! میں اپنی پچھلی غلطی کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ دراصل، اعشاریہ کے اعداد کا موازنہ کرتے ہوئے، اعشاریہ کے بعد کا نمبر دیکھا جاتا ہے۔ اگر ہم اس طرح فرق تلاش کرتے ہیں تو 9.9 ، 9.11 سے بڑا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی نے بھی غلط جواب دیا؟

یہی سوال اے آئی کے چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی سے پوچھا گیا ۔ چیٹ جی پی ٹی نے بھی اس سوال کا غلط جواب دیا ۔

اس کے علاوہ کلاؤڈ اے آئی سے محفوظ کیے گئے سوالات بھی پوچھے گئے اور وہاں سے صارفین کو صرف غلط جواب ملے۔ یہ تجربہ واضح کرتا ہے کہ کسی بھی چیٹ بوٹ پر اندھا اعتماد کرنا درست نہیں ہے۔

پاکستان