اہم ترین

ظہیر اقبال بھاگ کر سوناکشی سنہا سے شادی کرنا چاہتے تھے

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کو ایک ماہ ہو گیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں جوڑے نے شادی کے حوالے سے کئی انکشافات کیے۔ اس دوران ظہیر نے بتایا کہ وہ سوناکشی کے ساتھ بھاگ کر شادی کرنا چاہتے تھے لیکن پھر ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے کئی برس دوستی کے بعد 23 جون 2024 کو اپنے گھر میں سادہ سی تقریب میں شادی کی لیکن اب ظہیر نے انکشاف کیا ہےکہ ان کی شادی کی منصوبہ بندی سوناکشی سے مختلف تھی۔

ظہیر سوناکشی کے ساتھ بھاگنا چاہتے تھے

گالاٹا انڈیا نامی ویب سائیٹ کو انٹرویو میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اپنی شادی کی تیاریوں کے بارے میں بتایا۔ سوناکشی نےکہا کہ وہ شادی اپنے خاندان کے سامنے کرنا چاہتی تھیں لیکن ظہیر نے کہا وہ چاہتے تھے کہ ملک سے باہر جائیں ۔ وہاں شادی کر کے واپس آئیں لیکن مجھے پتہ چلا کہ بھارت میں ایسی شادی کی اجازت نہیں ہے۔

شاندار انداز میں شادی کیوں نہیں ہوئی؟

سوناکشی نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ایک سادہ سی تقریب چاہتی تھیں اور ظہیر کو بھی اس بات پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔ ہم نے اپنی شادی میں ان تمام لوگوں کو مدعو کیا تھا جو ہماری زندگی کا حصہ تھے اور پھر ایک بڑی پارٹی کی۔

سوناکشی نے ظہیر کو شادی کے لیے پرپوز

سوناکشی اور ظہیر سے پوچھا گیا کہ کس نے کس کو شادی کے لیے پرپوز کیا؟ اس پر دبنگ اداکارہ نے کہا کہ جب ہم نے ملنا شروع کیا تو میں نے پہلے محبت کا اقرار کیا ۔ میں نے کہا تھا کہ میں صرف تم سے شادی کروں گی، چاہے تم اسے پسند کرو یا نہ کرو۔

سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور ظہیر نے ایک دوسرے کو جاننے میں کچھ وقت لیا اور کافی وقت ایک ساتھ گزارا۔ کچھ عرصے بعد ظہیر اقبال بھی سوناکشی سے شادی پر رضامند ہوگئے۔

شادی کے لیے ‘ہاں’ کہنے میں تاخیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے ظہیر نے کہا کہ میں اس رشتے سے بہت لطف اندوز ہو رہا تھا۔ جب آپ بڑے ہو جاتے ہیں تو بہت سے لوگ آپ کے ذہن میں یہ بات ڈالتے ہیں کہ شادی کے بعد سب کچھ بدل جاتا ہے، اس لیے مجھے لگتا تھا کہ اگر یہ بدلنے والا ہے تو چلو تھوڑا اور مزہ لیتے ہیں۔

پاکستان