امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہم نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری سے متعلق خبریں دیکھی ہیں۔ جب بھی ہم اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار ہوتا دیکھتے ہیں تو اس پر ہمیشہ ہمیں تشویش ہوتی ہے۔
واشنگٹن ڈی سی میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران میتھیو ملر نے کہا کہہمیں اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاریوں پر ہمیشہ تشویش ہوتی ہے۔ ہم نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کی رپورٹس دیکھی ہیں۔ کسی ترجمان کی گرفتاری دیکھ کر میں ذاتی طور پر پریشان رہتا ہوں۔
میتھیو ملر نے مزید کہا کہ ہم آئینی اور جمہوری اصولوں کی پرامن پاسداری کی حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان اصولوں کا احترام پاکستان کے آئین اور قوانین کے مطابق کیا جائے۔