اہم ترین

اسماعیل ہنیہ کی تہران میں نماز جنازہ: دوحہ میں تدفین کی تیاریاں

دو روز قبل تہران میں شہید ہونے والے حماس لیڈر اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کردگی گئی ہے۔ جب کہ ان کی تدفین جمعے کو قطر میں ہوگی۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں اسماعیل ہنیہ اور ان کے شہید باڈی گارڈ کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ ان کی جنازہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے پڑھائی۔

نماز کے بعد دونوں شہہدا کے جسد خاکی تہران کے مشہور آزادی چوک لائے گئے ہیں جہاں سے انہیں قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ کیا جائے گا۔

اسماعیل ہنیہ کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ تہران میں ایران کے نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری مٰں شرکت کے لئے دوحہ سے تہران پہنچے تھے۔

غیر ملکی رپورٹس کے مطابق اسماعیل ہنیہ کو سخت سیکیورٹی میں رکھا گیا تھا تاہم منگل اور بدھ کی ددرمیانی رات ایک راکٹ نے انہیں کمرے کے اندر نشانہ بنایا ۔

امریکا نے اس واقعے سے اظہار لاعلمی کیا ہے جب کہ اسرائیل نے بھی اب تک سرکاری سطح پر کسی قسم کا موقف نہیں دیا۔

پاکستان