اہم ترین

چھاتی کے کینسر کا شکار حنا خان نے سر منڈوالیا، ویڈیو شیئر کردی

چھاتی کے کینسر کا شکار بھارتی اداکارہ اور ماڈل حنا خان نے علاج کے لئے اپنا سر منڈوالیا ۔ اس کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔۔

بھارتی اداکارہ حنا خان کچھ عرصے سے چھاتی کے کینسر سے لڑ رہی ہیں۔ یہ اداکارہ کی زندگی کا سب سے مشکل مرحلہ ہے۔ صرف 36 سال کی عمر میں وہ بریسٹ کینسر کے تیسرے مرحلے میں ہیں۔ تاہم وہ ہمت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور اس خطرناک بیماری کا بہادری سے مقابلہ کر رہی ہے۔

حنا خان معمول کی زندگی میں واپس آنے کے لیے کیموتھراپی لے رہی ہیں۔ تاہم کیموتھراپی کی وجہ سے اداکارہ کے کافی بال جھڑ رہے تھے۔ اسی لیے انہوں نے اپنے بال چھوٹے کرائے جس کی ویڈیو بھی انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ لیکن اس کے باوجود حنا خان کے بال تیزی سے گر رہے تھے۔ جس پر حنا خان نے اپنا سر ہی منڈوالیا ہے۔

اداکارہ نے روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ جس میں وہ بتارہی ہیں کہ کس طرح صرف سر پر ہاتھ رگڑنے سے ہی ان کے بال جھڑ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس پریشانی کے پیش نظر اداکارہ کو اب گنجا ہونا پڑا ہے۔

ویڈیو میں حنا خان ٹرمر اٹھاتی ہیں اور پھر اپنے دل پر پتھر رکھ کر اپنے بال کاٹنے لگتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے گنجے کو بھی بہت خوبصورتی سے دکھائیں گی۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں حنا نے لکھا- ‘یہ میرے سفر کے سب سے مشکل وقت کو معمول پر لانے کی کوشش ہے۔ خواتین یاد رکھیں، صبر اور برداشت ہی ہماری طاقت ہے۔ اگر ہم یہ بات ذہن نشین کرلیں تو کچھ بھی مشکل نہیں ۔

پاکستان