اہم ترین

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب اپنے پسندیدہ چینل کو پن کر سکیں گے

دنیا بھر کی یپس کی طرح واٹس ایپ بھی وقتاً فوقتاً نئے فیچرز لانچ کرتا رہتا ہے۔ انسٹنٹ میسیجنگ اور کالنگ ایپ اب ایک نیا فیچر لے آیا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے پسندیدہ واٹس ایپ چینل کو پن کر سکیں گے

واٹس ایپ نے اپنی چینل سروس میں ایک نیا پن فیچر شامل کیا ہے۔ اس فیچر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین اپنے پسندیدہ چینل کو پن کر سکیں گے۔ جب صارفین واٹس ایپ پر اپنے پسندیدہ چینل کو پن کریں گے تو اس چینل سے آنے والی اپ ڈیٹس سب سے پہلے صارفین کو نظر آئیں گی۔

رپورٹ کے مطابق فی الحال ڈیسک ٹاپ صارفین واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔تاہم ابھی تک اس بارے میں کوئی تصدیق شدہ معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں کہ آیا واٹس ایپ چینل کو پن کرنے کا نیا فیچر اینڈرائیڈ یا آئی فون صارفین کے لیے کب تک فعال کرے گا۔تاہم آئندہ چند روز میں ہر ڈیوائس کے صارفین واٹس ایپ کے اس فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔

چینل کو پن کیسے کریں؟

واٹس ایپ نے اس نئے فیچر کی معلومات اپنے آفیشل ایکس (پرانا نام ٹوئٹر) اکاؤنٹ کے ذریعے دی ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ واٹس ایپ پر اس فیچر کو کس طرح استعمال کر سکیں گے جسے آپ اپنے ڈیسک ٹاپ پر استعمال کرتے ہیں۔

اس کے لیے سب سے پہلے آپ کو اپنے ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ میں واٹس ایپ کھولنا ہوگا۔

اس کے بعد ہوم اسکرین کے اوپری حصے پر ایک چینل بٹن کا آئیکون نظر آئے گا، اسے کلک کرنا ہوگا۔

اب اپنے پسندیدہ واٹس ایپ چینل کو تلاش کریں، اور اس کے ساتھ والے تیر پر کلک کریں۔آپ کو اس چینل کے آگے پن کرنے کا ایک نیا آپشن نظر آئے گا۔ اس پر کلک کریں۔

اب آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کا واٹس ایپ چینل جسے آپ نے پن کیا ہے چینلز کی فہرست میں سب سے اوپر نظر آئے گا۔ اس کے بعد، جب بھی اس چینل میں کوئی بھی اپ ڈیٹ سب سے اوپر اور سب سے پہلے نظر آئے گا۔

پاکستان