اہم ترین

پاک بنگلا دیش ٹیسٹ دیکھنے کوئی نہ آئے: پی سی بی کی کراچی والوں سے معذرت

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی کے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ رواں ماہ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلا دشی کے درمیان شیدول ٹیسٹ میچ دیکھنے اسٹیڈیم نہ آئیں۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

پی سی بی کے جاری کردہ بیان کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے تحت نیشنل بینک اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام جاری ہے۔ اس دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے انعقاد ایک مشکل اقدام ہے

بیان میں کہا گیا ہے کہ میچز کے دوران ہمارے پرجوش تماشائی کھلاڑڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔ ہم اس اہم کردار کو سمجھتے ہیں جو ہمارے پرجوش تماشائی کرکٹ میں ادا کرتے ہیں، اس سے قومی کھلاڑیوں کو تحریک اور ترغیب ملتی ہے۔

پی سی بی کے مطابق مداحوں کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ تمام دستیاب آپشنز پر بغور غور کرنے کے بعد، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ دوسرا ٹیسٹ خالی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے۔ اس لئے ٹکٹوں کی فروخت فوری طور پر روک دی گئی ہے۔ جن شایقین نے ٹکٹ خریدے ہیں ۔ ان کے اکاؤنٹ مین رقم منتقل کردی جائے گی۔

کرکٹ بورڈ نے مزید کہا ہے کہ اسٹیڈیم کی تزئینن و آرائش کی بدولت مستقبل میں شائقین زیادہ لطف اندوز ہو سکیں گے۔

پاکستان