سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو ڈیفالٹ سے بچانا بھی ہمارا بڑا امتحان ہے۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میں ن لیگ کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران نواز شریف نے کہا کہ بجلی کے بل عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں، ہم سے عوام ریلیف کی توقع کرتے ہیں،
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ مشکلات سے راستہ نکالا ہے۔ یہ ہماری صلاحیتوں کا امتحان ہے کہ مشکل ترین حالات میں بھی عوام کو ریلیف کیسے دینا ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا، معاشی استحکام واپس لانے کے لئے سیاسی قربانی آپ کی حب الوطنی کاثبوت ہے، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کی طرح اب عوام کو ڈیفالٹ سے بچانا بھی ہمارا بڑا امتحان ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کے تمام مسائل کے حل کے لئے ایک جامع معاشی ایجنڈا تیار کرلیا ہے، 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کو تین ماہ کے لئے ریلیف دیا ہے، ترقیاتی بجٹ سے 50 ارب روپے کی کٹوتی کرکے 86 فی صد عوام کو ریلیف دیاگیا۔