دنیا کے کئی ملکوں میں دنیا کی سب سے مقبول مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) کی سروسز معطل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ایکس کی سروسز میں تعطل آیا ۔
پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب سے ایکس میں مواد کی اپ لوڈنگ میں مشکلات پیش آئیں۔
2 گھنٹوں میں ایکس سروس دوبارہ بحال ہوگئی تاہم کمپنی نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا
ایکس صارفین نے بند ویب سائٹس کو ٹریک کرنے والی ویب سائیٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر کی گئی پوسٹس میں شکایات کے انبار لگادیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹس نہیں دیکھ پا رہے ہیں۔ صارفین کچھ غلط ہونے کی وارننگ اور دوبارہ لوڈنگ کی کوشش کرنے کی ہدایات دیکھ رہے ہیں۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ X کی سروس بند ہوئی ہو۔ اس سے پہلے بھی ایکس کی سروس کئی بار ڈاؤن ہو چکی ہے۔ چند روز قبل بھی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انٹرویو کے دوران ایکس پر سائبر حملہ ہوا تھا جس کی وجہ سے انٹرویو میں کافی تاخیر ہوئی تھی۔