بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی آنے والی فلم ‘ایمرجنسی’ ریلیز سے قبل ہی تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔ جس کے حوالے سے اب اداکارہ نے کہا ہے کہ وہ اس کے لئے عدالت بھی جانے کو تیار ہیں۔
بالی ووڈ کی کوئن کہی جانے والی اداکارہ کنگنا رناوت ان دنوں اپنی فلم ‘ایمرجنسی’ کے لیے خبروں میں ہیں۔ جس میں وہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ لیکن اداکارہ کی یہ فلم ریلیز سے قبل ہی تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔
کنگنا رناوت نے ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہبہت سی افواہیں اڑ رہی ہیں کہ ایمرجنسی کو سرٹیفکیٹ مل گیا ہے۔ لیکن یہ ایسا نہیں ہے۔ سینسر بورڈ فلم ریلیز کا سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کررہا۔
کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں جان سے مارنے کی بہت دھمکیاں مل رہی ہیں۔ فلم میں اندرا گاندھی کا قتل نہ دکھانے کا دباؤ ہے۔ اب سمجھ نہیں آرہا کہ اب کیا دکھاؤں؟ یہ میرے لیے یہ بہت حیران کن ہے۔
ایک اور انٹرویو میں کنگنا کا کہنا تھا کہ جس دن میری فلم کو سنسر سے سرٹیفکیٹ ملنے والا تھا، بہت سارے لوگوں نے بہت ڈرامہ رچایا تھا۔
کنگنا رناوت کا مزید کہنا تھا کہ اگر فلم ریلیز کرنے کی اجازت نہ ملی تو عدالت جاؤں گی ۔ ہمیں تاریخ دکھانی ہے۔ 70 سال کی عمر کی ایک خاتون کو اس کے گھر میں 30 سے 35 گولیاں ماری گئیں۔ اب آپ اسے نہیں دکھانا چاہتے۔ کیونکہ ظاہر ہے، آپ کو لگتا ہے کہ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو کسی کو تکلیف پہنچے گی۔ لیکن آپ کو تاریخ دکھانی ہوگی کہ اسے کیسے مارا گیا؟”
اداکارہ نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں نے تو بندوقیں بھی لہرائی ہیں اور ہم بندوقوں سے نہیں ڈرتے..