اہم ترین

ماہرہ خان کے لیلیٰ میں لیلیٰ پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

اداکارہ ماہرہ خان کی ایک ڈانس ویڈیو خاصی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کچھ افراد کے ساتھ اپنی بالی ووڈ فلم رئیس کے گانے پر رقص کررہی ہیں۔۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں ماہرہ خان چند افراد کے ساتھ خاصے خوشگوار ماحول میں نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو کے آغاز میں وہ کمرے سے نکلتی ہوئی نظر آتی ہیں اور پھر رئیس کے گانے لیلیٰ میں لیلیٰ پر رقص کجرتی ہوئی آگے بڑھتی ہیں۔ ویڈیو کے اختتام پر ماہرہ خان اور وہاں موجود افراد ہنس رہے ہیں۔

ماہرہ کان کی اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے۔ کچھ لوگ ان کی تعریف کررہے ہیں تو وہیں کچھ صارفین ان پر تنقید بھی کررہے ہیں۔

پاکستان