تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں کہا گیا تھا 3 سال خاموش رہو مقدمات ختم ہو جائیں گے۔
اڈیالہ جیل میں مقدمات کی سماعت کے دوران عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ انہوں نے 22 اگست کو ہونے والا جلسہ اسٹیبلشمنٹ کی درخواست پر ملتوی کیا تھا۔
بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اعظم سواتی ان کے پاس جیلل میں اسٹیبلشمنٹ کا پیغام لے کر ائے تھے۔ اعظم سواتی کے ذریعے انہیں کہا گیا کہ ایک جانب پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ جاری ہے تو دوسری جانب سپریم کورٹ کے باہر مذہبی جماعتوں کے کارکن موجود ہیں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ان سے درخواست کی گئی کہ صورت حال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے 22 اگست کا جلسہ ملتوی کیا جائے۔ اس کے بدلے پارٹی کو جلسے کی اجازت بھی دی جائے گی اور تعاون بھی کیا جائے گا۔