احتساب عدالت نے عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ کے مقدمے میں بریت کی درخواست مسترد کر دی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج جاوید ناصر رانا نے عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ کے مقدمے میں بریت کی درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو بھی عدالت مٰں بذریعہ ویڈیو لنک پیش کیا گیا۔
دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 190 ملین پاؤنڈ سے متعلق فیصلہ وفاقی کابینہ نے کیا تھا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کی بحالی میں وفاقی کابینہ میں ہونے والے فیصلوں کو نیب سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ اس لیے عمران خان کو اس مقدمے سے بری کیا جائے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ عمران خان نے اس سے کوئی مالی فائدہ نہیں اٹھایا ، نہ ہی استغاثہ کی جانب سے پیش کئے گئے کسی بھی گواہ نے ان پر ایسا کوئی الزام لگایا ہے۔
بریت کی درخواست کی مخالفت میں نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ ملزم معالے سے بری ہونے کے حق دار نہیں کیونکہ انہوں نے وفاقی کابینہ کو ایک سو نوے ملین کے معاملے پر حقائق سے آگاہ ہی نہیں کیا تھا۔