امریکا نے پاکستان کے میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار چینی کمپنیوں اور ایک چینی شہری پر پابندیاں لگادیں۔
وائس آف امریکا کے مطابق امریکی پابندیوں کا شکار یجنگ ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف آٹومیشن فار مشین بلڈنگ انڈسٹری (آر آئی اے ایم بی)، ہوبے ہواچنگدا انٹیلی جنٹ ایکوئپمنٹ کمپنی، یونیورسل انٹرپرائز لمیٹڈ اور ژیان لونگدے ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (لونٹیک) شامل ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے جاری کے مطابق آر آئی اے ایم بی نے پاکستان کے نیشنل ڈویلپمنٹ کمپلیکس (این ڈٰی سی) کے ساتھ طویل فاصلے تک مار کرنے والے شاہین تھری اور ابابیل بیلسٹک میزائلوں سمیت ڈائیامیٹر راکٹ موٹرز کے ٹیسٹ کے لیے سازوسامان کے حصول اور پیداوار میں معاونت کی۔
بیان کے مطابق یہ پابندیاں اس لیے لگائی جا رہی ہیں کیوں کہ ان اداروں اور فرد نے جان بوجھ کر میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول ریجیم (ایم ٹی سی آر) کے تحت کنٹرولڈ آلات اور ٹیکنالوجی کو ایم ٹی سی آر کیٹیگری ون میزائل پروگراموں کے لیے ایک غیر ایم ٹی سی آر ملک کو منتقل کیا۔