اہم ترین

خیبر پختونخوا میں پولیس اور اداروں کی مدد جاری رکھیں گے:آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج خیبر پختونخوا میں ضم کئے گئے قبائلی اضلاع میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی ہر ممکن مدد اور تعاون جاری رکھے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وادی تیراہ اور گردونواح میں انسداد دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے جوانوں حوصلے اور ہر قسم کے خطرے کا موثر جواب دینے کی صلاحیت اور تیاری کو سراہا۔

انہوں نے دہشت گردوں کے شکست دیینے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔قوم کی قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔ علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں مقامی آبادی کی حمایت اور ان کا مثبت کردار انتہائی ضروری ہے۔

پاکستان