اہم ترین

ماں میں دودھ کی افزائش کے 3 قدرتی ٹوٹکے

ماں کا دودھ بچے کے لیے بہترین قدرتی غذا ہوتی ہے ۔ بچوں کو جتنے زیادہ عرصے تک ماں کا دودھ پلایا جاتا ہے، یہ اتنا ہی زیادہ ماؤں اور بچوں کی صحت کے لیے فائدہ بخش ہوتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر بچے کو پہلے چھ مہینے تک صرف ماں کا دودھ ہی پلانا چاہیے۔ اور دو سال یا اس سے زیادہ عمر تک ٹھوس غذا کے ساتھ ماں کا دودھ جاری رکھنا چاہیے۔ لیکن کچھ خواتین کو ماں کے دودھ کی کمی کا مسئلہ بھی اٹھانا پڑتا ہے۔

گرم سینک

دودھ کی مقدار بڑھانے کے لیے دودھ پلانے سے پہلے چھاتی کے اطراف کے حصے پر گرم کُرے سے سینک کریں۔ اس سے دودھ کا اظہار کرنا آسان ہو جائے گا۔

زیادہ مرتبہ دودھ پلائیں

اگر کسی ماں کو دودھ کم آتا ہے تو ڈبے کے دودھ پر انحصار کے بجائے بچے کو زیادہ سے زیادہ بار دودھ پائیں۔ مائیں جتنی مرتبہ دودھ پلائیں گی ۔ ہارمنوز اتنی ہی تیزی سے کام کرنے لگیں گے۔

دونوں طرف سے دودھ پلائیں

اکثر اوقات مائیں اپنے بچوں کو صرف ایک چھاتی سے دودھ پلاتی ہیں جس سے دودھ کی مقدار بڑھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یقینی بنائیں کہ بچہ دونوں چھاتیوں سے دودھ پیئے، کیوں کہ دونوں چھاتیوں سے دودھ پلانے سے دودھ کی مقدار بڑھتی ہے۔

پاکستان