اہم ترین

آئینی عدالت کا مقصد قاضی فائز عیسیٰ کو وہاں لاکر بٹھانا ہے: عمران خان

سابق وزیر اعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آئینی عدالت کا مقصد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی پاور کو ختم کرنا اور قاضی فائز عیسیٰ کو وہاں بٹھانا ہے۔

بی سی سی کے مطابق اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس کام شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہوتا ہے ۔ کل سے جو ہو رہا ہے اس سے واضح ہے کہ چیف جسٹس پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر ملے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آئینی عدالت کا مقصد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی پاور کو ختم کرنا ہے اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی پاور کو ختم کرکے قاضی فائز عیسیٰ کو آئینی کورٹ میں بٹھانا چاہتے ہیں۔ وہ جسٹس منصور علی شاہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اس وقت یحیی خان پارٹ ٹو حکومت ہے اور مشرقی پاکستان کے لوگ پاکستان کو چھوڑنا نہیں چاہتے تھے وہ تو اپنے حقوق چاہتے تھے۔ طاقت کا استعمال کر کے انھیں علیحدگی کی جانب دھکیل دیا گیا۔ یحیی خان نے اپنی طاقت کے لیے جیتی ہوئی جماعت کو اقتدار نہیں دیا۔

عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو معلوم ہے کہ ان پر آرٹیکل چھ کا اطلاق ہوگا۔چیف جسٹس بھی الیکشن فراڈ کا معاملہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس بجھوا دیتے ہے۔

پاکستان