اہم ترین

لبنان کی صورتِ حال ناقابلِ قبول ہے: پوپ فرانسس

کیتھولک مسیحیوں کے روھانی پیشوا پوپ فرانسن نے لبنان کی صورتِ حال کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق ویٹی کن میں خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ “لبنان سے آنے والی اطلاعات پر وہ بہت افسردہ ہیں، وہاں حالیہ دنوں میں بمباری سے بہت اموات اور تباہی ہوئی ہے۔

پوپ فراننسس کا مزید کہنا تھاکہ انہیں امید ہے کہ بین الااقوامی برادری اس بدترین کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے کردار ادا کرے گی۔

دوسری جانب اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنے حملوں کو مزید وسعت دینے کا اعلان کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ حزب اللہ کی جانب سے تل ابیب تک پہنچنے والے بیلسٹک میزائل کے فائر کیے جانے کے بعد جنوبی لبنان اور مشرقی وادی بیقا میں “بڑے” فضائی حملے کر رہی ہے۔

پاکستان