اہم ترین

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کی طرف سے پاکستان کے ایکسٹینڈڈ فنڈ پروگرام کی منظوری کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط جاری کردی گئی ہے۔ بقیہ لگ بھگ 5.9 ارب ڈالرز آئندہ تین سال میں پاکستان کو مختلف اقساط میں دیے جائیں گے۔

سات ارب ڈالرز کے اِس قرض پروگرام کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رواں برس جولائی میں اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا جس کی منظوری گذشتہ رات آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف قرض پروگرام کی منظوری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے معاشی اصلاحات کا نفاذ تیزی سے جاری ہے. انہوں نے آئی ایم ایف پیکیج کے حوالے معاونت فراہم کرنے والے دوست ممالک بالخصوص سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

پاکستان