اہم ترین

پاکستان آذربائیجان کو جے ایف 17 لڑاکا طیارے فراہم کرے گا؛ معاہدہ طے پاگیا

پاکستان آذربائیجان کو جے ایف 17 بلاک تھری لڑاکا طیارے فروخت کرے گا۔ اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے پر بھی دستخط ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علیوف رواں سال جولائی میں پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے تھے۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے دفاع سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آذربائیجان کے صدر کے دورے کے بعد پاکستان نے فضائیہ کا ایک دستہ باکو میں تعینات کیا تاکہ آذربائیجان کی دفاعی نمائش میں شرکت کے لیے اس طیارے کی نمائش کی جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ طیارہ کئی جدید خصوصیات کے ساتھ جنگی مشنز میں وسیع امور انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس ڈیل کا مقصد آذربائیجان کی فضائی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

پاکستان اور چینی ماہرین کی مشترکہ کاوشوں سے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری ایک اے ای ایس اے ریڈار اور لانگ رینج بی وی آر سے لیس چار اعشاریہ پانچ جنریشن کا کثیرالمقاصد لڑاکا طیارہ ہے جو جنگی کارروائیوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان