اہم ترین

حزب اللہ کے ہیڈ کواٹرز پر اسرائیلی حملہ؛ میزائل یونٹ کے کمانڈر شہید

اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مضافات میں حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے تاہم تنظیم کے سربراہ حسن نصر اللہ محفوظ رہے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کے ٹھکانوں کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے فوری نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان رئیر ایڈمرل ڈینئیل ہگاری نے اپنی بیان میں کہا کہ یہ حملہ حزب اللہ کے ہیڈ کواٹرز پر کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے سربراہ نصراللہ کے بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا لیکن حزب اللہ کے میزائل یونٹ کے کمانڈر محمد علی اسماعیل اور ان کے نائب کے ساتھ ساتھ دیگر اعلیٰ شخصیات کی شہادت کے دعوے کئے جارہے ہیں۔

حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی حملے میں 6 عمارتوں کی مکمل تباہی کی تصدیق کی گئی ہے۔ حملے کے بعد حزب اللہ سے منسلک المنار ٹی وی پر اسرائیلی حملے کے بعد اٹھنے والے سیاہ دھوئیں کے بادل دکھائے گئے۔

اسرائیل کی فوج نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​بندی کے عالمی مطالبات کو مسترد کرنے کے بعد بیروت پر حملے شدید کردیئے ہیں، 23 ستمبر سے اب تک لبنان میں بمباری کی مہم کو تیز کیا جس میں 700 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔

پاکستان