اہم ترین

ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے

معروف اسلامی اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کم و بیش ایک ماہ کے دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ڈاکٹر ذاکر کا استقبال نائیک وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود اور ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ مذہبی امور عطاء الرحمان نے کیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک اپنے صاحبزادے شیخ فاروق نائیک کے ہمراہ 28 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ طویل قیام کے دوران وہ عوامی نشستوں کا اہتمام بھی کریں گے جب کہ ملک کی اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے شیڈول کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک 5 اور 6 اکتوبر کو کراچی، 12 اور 13 اکتوبر کو لاہور جبکہ 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں خطاب کریں گے۔

پاکستان