حکومت نے آئدہ 15 روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت249.10 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 247.03 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت 249.69 روپے سے کم ہو کر 246.29 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے تین پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت 158.47 روپے سے کم ہو کر 154.90 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 141.93 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 140.90 روپے فی لیٹر ہو گئی۔