بالی ووڈ اداکار گووندا گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ہیں
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی علی الصبح گوندا کو زخمی حالت میں ممبئی کے ایک اسپتال لایا گیا ۔
جب گووندا صبح کہیں جانے کے لیے نکل رہے تھے تو غلطی سے اس کا فائر ہو گیا۔ جس کے بعد گووندا کو ممبئی کے کیرتی کیئر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور گووندا کی بندوق قبضے میں لے لی۔ جس کے بعد پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔
گولی لگنے کے بعد گووندا کی ٹانگ سے کافی خون بہہ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کی حالت کافی خراب ہے۔
گووندا کافی عرصے سے کسی فلم میں نظر نہیں آئے۔ حالانکہ اس کے میوزک ویڈیوز آتے رہتے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ کئی رئیلٹی شوز میں بھی نظر آتے ہیں۔ گووندا اپنی بیوی سنیتا کے ساتھ ٹی وی پر نظر آتے ہیں۔ جہاں وہ کئی بار اپنی پروفیشنل اور کبھی ذاتی زندگی کے بارے میں ایسے انکشافات کرتے ہیں جن سے مداح بھی واقف نہیں ہوتے۔