دنیا کی صف اول کی ٹیک کمپنی میٹا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے صارفین کے لئے پیسے کمانے کے کی نئی پالیسی کا اعلان کردیا۔
میٹا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میٹا کے مطابق 2017 میں فیس بک پو مونیٹائزیشن کا آغاز ہوا ۔ گزشتہ 7 برسوں کے دوران چالیس لاکھ سے زیادہ کانٹینٹ کری ایٹرز کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے آمدنی ہوئی۔ گزشتہ برس فیس بک نے اپنے کانٹینٹ کری ایٹرز کو ان کی ویڈیوز، ریلز، تصویر اور ٹیکسٹ پوسٹس پر 2 ارب امریکی ڈالرز سے زائد کی ادائیگی کی ہے۔ اس وقت ریلز اور مختصر ویڈیوز پر معاوضے کی اداےیگی کا حجم 80 فیصد ہوگیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے منیٹائزیشن پروگرامز کی مدد سے کانٹینٹ کری ایٹرز کو فیس بک پر ترقی کرنے میں مدد ملی ۔ لیکن آج فیس بک پر منیٹائز کرنے والے تخلیق کاروں میں سے صرف ایک تہائی فیس بک کے فنڈ سے چلنے والے ایک سے زیادہ پروگراموں سے کماتے ہیں۔
میٹا نے کہا کہ ہم فیس میں مونیٹائزیشن بیٹا شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ان- اسٹریم ایڈز، ایڈز آن ریلز اور پرفارمنس بونس کو ضم کر دیا گیا ہے۔ مونیٹائزیشن بیٹا کے ذریعے فیس بک کے مختلف فارمیٹس سے کمانا آسان ہو جائے گی اور تخلیق کاروں کو صرف ایک مونیٹائزیشن پروگرام میں شامل ہونا پڑے گا۔ وہاں سے وہ متعدد فارمیٹس کو مونیٹائز کر سکتے ہیں۔ اس ہمارے کانٹینٹ فارمیٹس میں آمدنی ہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو جائے گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مونیٹائزیشن بیٹا میں شمولیت کے لئے ہم رواں ہفتے 10 لاکھ کانٹینٹ کری ایٹرز کو دعوت نامے بھیج رہے ہیں۔ یہ کانٹینٹ کری ایٹرز پہلے سے ہی فیس بک پر مونیٹائز ہیں ۔ دعوت نامے بھیجنے کا سلسلہ آئندہ چند ماہ تک جاری رہے گا ۔ اگلے سال تک بیٹا صرف دعوت پر ہی محدود رہے گا مگر آپ اس پروگرام میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کر سکتے ہیں.