انگلینڈ نے 7 اکتوبر سے ملتان میں پاکستان کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔
پاکستانا ور انگلینڈ کے خلاف رواں ماہ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔
انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان دو دن پہلے ہی کردیا۔ انگلینڈ پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنے کپتان بین استوکس کی خدمات سے محروم رہے گا ، اس کے علاوہ ٹیم میں تین فاسٹ بولر شامل کئے گئے ہیں۔
اولی پوپ کی کپتانی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم زیک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ ، کرس ووکس، گس اٹکنسن، برائیڈن کارس، جیک لیچ اور شعیب بشیر پر مشتمل ہے۔
برائیڈن کارس 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کے ذریعے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کریں گے۔