اہم ترین

گوگل پر دنیا کی مجموعی دولت سے بھی زیادہ جرمانہ

روس نے دنیا کے سب سے بڑے انٹر نیٹ سرچ انجن گوگل پر پوری دنیا کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) سے زیادہ رقم کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق روس کی عدالت میں یوٹیوب پر بلاک کئے گئے 17 روسی چینلزکی نشریات محدود کرنے پرگوگل کے خلاف دعوے کی سماعت کے بعد جرمانہ عائد کیا تھا ۔

گوگل کے خلاف روسی عدالت میں کارروائی چار برس پرانی ہے تاہم ہوکرین پر روسی حملے کے بعد صورت حال مزید خراب ہوئی ہے۔

روسی عدالت نے گوگل کو حکم دیا تھا کہ وہ بلاک کیے گئے یو ٹیوب چینلز کو بحال کرے یا بڑھتے جرمانے کا سامنا کرے۔

یہ جرمانہ بڑھتے بڑھتے اب 200000 ارب امریکی ڈالرز کے مساوی ہوچکا ہے اور اس میں ہر ہفتے اضافہ ہورہا ہے۔

جرمانے کی رقم کے حجم کا نادازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آئی ایم یاف کا کہنا ہے کہ دنیا کی مجموعی جی ڈی پی 11 ہزار ارب امریکی ڈالر ہے

روسی ایوان صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے تسلیم ہے کیا کہ وہ جرمانے کی رقم صحیح سے بیان بھی نہیں کر سکتے۔یہ جرمانہ علامت سے بھرا ہوا ہے۔ کیونکہ گوگل کو ہمارے براڈکاسٹرز کی سرگرمیاں محدود نہیں کرنی چاہییں۔

پاکستان