گوگل اپنا شیئرنگ فیچر کوئیک شیئر فیچر آئی او ایس پر لانے کی تیاری کر رہا ہے۔ جس کے بعد آئی فون اور اینڈرائیڈ کے درمیان ڈیٹا شیئر کرنا بہت آسان اور تیز تر ہو جائے گا
گوگل کا کوئیک شیئر فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ڈیٹا شیئرنگ کا ایک مقبول ٹول ہے جو کروم بکس اور وندوز پی سی میں بھی بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔ یہ ایک محفوظ مقامی نیٹ ورک کے ذریعے کام کرتا ہے اور ڈیٹا شیئرنگ کو بہت آسان بناتا ہے۔
پہلے اس ٹول کو نیئر بائی شیئر کہا جاتا تھا جو اب کوئیک شیئر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ فیچر ایپل پلیٹ فارم پر دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے صارفین کو اپنی ایپل ڈیوائسز سے اینڈرائیڈ پر ڈیٹا بھیجنے میں بہت مشکل پیش آتی ہے۔
اینڈرائیڈ اتھارٹی کی کے مطابق گوگل اب اس فیچر کو آئی او ایس اور میک او ایس تک بڑھا سکتی ہے۔ ابھی تک کمپنی کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی لیکن گوگل کے قریبی ریپوزٹری سے پتہ چلتا ہے کہ گوگل یقینی طور پر مستقبل میں اسے لانے کی تیاریاں ضرور کررہا ہے۔