اہم ترین

بھارت کا غرور ٹوٹ گیا: 91 سال بعد ہوم ٹیسٹ سیریز میں0-3 سے کلین سوئپ

نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارت کو اسی کے ہوم گراؤنڈ میں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں بھارت کو 25 رنز سے شکست دے دی۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ممبئی میں کھیلا گیا تھا ۔ نیوزی لینڈ نے ممبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 235 رنز بنائے تھے۔ جواب میں بھارت نے پہلی اننگز میں 263 رنز بنائے تھے۔

دوسری اننگ میں کیویز 174 رنز بناکر آآٹ ہوگئے ۔ جواب میں دوسری اننگز میں پوری ٹیم 121 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح نیوزی لینڈ نے ممبئی ٹیسٹ 25 رنز سے جیت لیا۔

ٹام لیتھم کی کپتانی میں نیوزی لینڈ نے 91 سال بعد بھارت کو ہوم سیریز میں ناصرف شکست سے دوچار کیا بلکہ تینوں میچز میں کامیابی حاصل کرکے کلین سوئپ بھی کیا ۔

ٹیم انڈیا نے پہلی بار اپنے ملک میں 1933-34 میں ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی جو کہ انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز تھی جس میں انگلینڈ نے 2-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اب نیوزی لینڈ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی جس نے بھارت میں تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بھارت کو 3-0 سے شکست دی۔

ٹیم انڈیا کو 91 سال بعد 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ روہت شرما کی کپتانی میں ٹیم انڈیا کو یہ شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان