آسٹریلیا سے گزشتہ روز ون ڈے میچ میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ایڈیلیڈ پہنچ گئی ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے۔
گزشتہ روز میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکتوں سے شکست دی تھی۔
سیریز کا دوسرا میچ ایڈیلیڈ میں 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم دوسرے میچ کے لئے پہنچ چکی ہے۔ قومی ٹیم 6 اور 7 نومبر کو بھرپور پریکٹس کرے گی۔
دوسری جانب نسیم شاہ ایک مرتبہ پھر انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہیں پٹھوں میں کھنچاؤ کی تکلیف کا سامنا ہے۔
دوسرے میچ میں نسیم شاہ کی شمولیت کے امکانات کم نظر آرہے ہیں۔ تاہم پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ دوسرے میچ میں وقت ہے۔ اس دوران نسیم شاہ سنبھل سکتے ہیں۔
ون ڈے سیریز کا تیسرا اورآخری میچ 10 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔