اہم ترین

صوابی جلسے میں حلف: عمران خان کی رہائی تک گھر واپس نہیں جائیں گے

صوابی میں تحریک انصاف کے جلسے کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے شرکا سے عمران خان کی رہائی تک گھر نہ جانے کا حلف لے لیا۔

صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تحریک انصاف میں فیصلے کا اختیار صرف عمران خان کو ہے۔ ان کا ہر حکم اور فیصلہ قبول اور اس پر ہر صورت عمل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حکم دیا ہے کہ اسی ماہ (نومبر) میں ہی وہ کارکنوں کو گھروں سےئ نکلنے کی کال دیں گے۔ ہم تب تک واپس نہیں آئیں گے جب تک عمران خان کو رہائی نہیں مل جاتی۔ اگر ہم گھروں میں نہ پہنچیں تو جنازے پڑھ لینا۔

اس موقع پر علی امین گنڈا پور نے شرکا کو کہا کہ وہ حلف اٹھائیں۔ جس پر شرکا نے ہاتھ اٹھا کر یہ حلف لیا کہ ہم چاہے جیلوں میں چلے جائیں، چاہے مر جائیں، ہم لڑیں گے، مقابلہ کریں گے۔ جب تک عمران خان کو رہا نہیں کیا جاتا ہم گھر واپس نہیں آئیں گے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اپنے خطاب میں دعویٰ کیا کہ عمران خان کی رہائی بہت قریب ہے۔ عمران خان کی رہائی کی تحریک چلائیں گے اور عدلیہ کے ذریعے انہیں رہا کروائیں گے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کہا کہ عوام نے ’حکومتی ظالمانہ قوانین مسترد کر دیے۔اگلے ہفتے ’عدلیہ کو کنٹرول کرنے والے‘ قوانین کو چیلنج کریں گے۔

پاکستان