اہم ترین

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ نعمان علی کے نام

پاکستانی اسپنر نعمان علی اکتوبر 2024 کے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نعمان علی کے مقابلے میں جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا اور نیوزی لینڈ کے اسپنر مچل سینٹنر تھے تاہم پاکستانی بولر نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

آئی سی سی کے مطابق نعمان علی نے اکتوبر میں انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ سیریز میں پاکستان کی فتح میں اہم ترین کردار ادا کیا تھا۔

نعمان علی نے دو ٹیسٹ میچز میں 13.85 کی اوسط سے مجموعی طور پر 20 وکٹیں حاصل کیں۔

اعزاز کے لئے نامزد ہونے پر نعمان علی نے کہا تھا کہ وہ اس مقام پر پہنچنے پر اپنے تمام ساتھی کرکٹرز کا تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تاریخی ہوم ٹیسٹ سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان