دنیا کا نایاب ترین زمرد “آغاخان زمرد” 90 لاکھ امریکی ڈالرز میں نیلام ہوگیا ہے۔ جو کہ پاکستانی کرنسی میں 25 ارب روپے کے لگ بھگ بنتے ہیں۔ اس طرح اس نے دنیا کے مہنگا ترین زمرد کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
فرانس 24 کے مطابق معروف نیلام گھر کرسٹی نے اس زمرد کی نیلامی کا اہتمام کیا تھا۔ چوکور شکل کے اس سبز پتھر کا حجم 37 قیراط ہے اور اس کے اطراف چھوٹے چھوٹے تراشیدہ ہیرے جڑے ہیں۔ اسے لاکٹ کی شکل میں پہنا جاسکتا ہے۔
موجودہ آغا خان پرنس کریم کے چچا اور آغا خان سوئم کے بیٹے پرنس صدر الدین نے 1960 کی دہائی میں اسے برطانیہ کی اس وقت کی معروف شخصیت نینا کارٹئیر کو تحفے میں دیا تھا۔
نینا کارٹیئر نے 1969 میں جانوروں کے تحفظ کے لئے کاموں کو ۤگے بڑھانے کے لئے نیلامی کے لئے پیش کیا تھا۔ جہاں اسے زیورات کے معروف بیوپاری وان کلیف اینڈ آرپلس نے خریدا تھا۔
کچھ سال بعد وان کلیف اینڈ آرپلس سے ہیری ونسٹن نے خرید لیا تھا۔ اور اسے “ہیروں کا بادشاہ” کا لقب دیا گیا۔